افطاری اور احتیاط
نوجوان بچیاں یا نئی شادی شدہ خواتین جب افطاری اور سحری میں پکانے کا شوق یا ذمہ داری پوری کرنے لگیں تو احتیاط کے طور پر شہد یا الیویرا کا پودا گھر میں سیفٹی کٹ کے طور پر رکھئے اپنی بچیوں کو خصوصی طور پر آگاہی دیجئے تاکہ کچن میں کام کرتے وقت جل جانے کی صورت میں وہ ان میں سے کسی ایک کو فوری استعمال کر سکیں ۔
حفاظت کی دعا کے ساتھ کچن میں جانے کی عادت اپنائیں ،لینز استعمال کرتی ہوں تو چولہے سے دور رہیں ،سلک یا جرسی کے کپڑے پکاتے وقت نہ پہننے ہوئے ہوں ۔تیل اور پلاسٹک کے برتن چولہے سے دور رکھنے کی عادت ڈالیں،بال باندھ کر رکھیں ،سونےکی انگوٹھی وغیرہ کسی سیفٹی پن سے شرٹ میں لگا لیا کریں تاکہ گم نہ ہو جائیں ۔
خدا نخواستہ جل جائیں تو فوری طور پر ٹھنڈے پانی سے اس حصے کو دھو کر شہد لگائیں یا ایلویرا کے پتے کو توڑ کر اس کے جیل کا لیپ کریں ان شاءاللہ درد جلن اور نشان کا نام و نشان نہیں بچے گا ۔
بشکریہ:فرح رضوان
2 comments:
nice
شکریہ
Post a Comment