عجواکھجور
یہ الہامی دوا ہے،نبی
اکرم ﷺ کے ماموں حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ دل کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے تو آپ ﷺ
نے مشورہ دیا کہ عجوا کھجور گٹھلی سمیت کھلائی جائے،پاکستان کے نامور ہومیو پیتھ
ڈاکٹر خورشید محمد ملک ،راجن پور نے عجوا کھجور مع گٹھلی سے مدر ٹنکچر تیار کیا
اور اس کی باقاعدہ پروونگ کی،وہ لکھتے ہیں، عجوا میں گلوکوز کی ایک قسم موجو د ہے
اور پیکٹن pectin نامی نمک بھی ہے جو آنتوں کی غیر
معمولی حرکات کو کم کرکے اسہال میں مفید ہے۔
عجوا میں وہ تمام بنیادی عناصر خاطر خواہ مقدار میں
موجود ہیں جو انسان کو صحت مندرکھنے میں مدد دیتے ہیں اور بیماریوں کے خلاف قوت
مدافعت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مرض کا دفعیہ بھی کرتے ہیں،مثلاً پروٹین،
کاربوہائیڈرائٹس، کیلشیم، فولاد، فاسفورس، سلفر، کلورین، مینگیز وغیرہ، اس کے
علاوہ ہارمون ، نیز وٹامن کی خاصی مقدار کم و بیش تقریباً تمام موجود ہیں، اس کی
گٹھلی میں Sterols کے ساتھ ساتھ اسپرین کی ایک خاص
قسم Sepsine پائی جاتی ہے جو خون کو سلامتی
کی حد تک پتلا
کرتی ہے اور جسم کے کسی اور حصے کو نقصان نہیں پہنچاتی۔
عجوا کی پروونگ گٹھلی سمیت 7x-3x-2x پوٹینسی میں کی گئی،پروونگ میں تیس انسانوں نے حصہ لیا جن میں
سے بیس مرد ،سات خواتین اور 3 بچے تھے،تقریباً 800 پیتھالوجیکل علاماتی معالجاتی
نتائج اس کی تائید میں آئے جو یہ ہیں۔
ذہن پراگندہ،مایوسی،دماغ میں تپکن اور سر میں دھڑکن سی
محسوس ہو مگر بی پی نارمل حد تک،بے چینی بھی پائی گئی، دل کے معاملے میں بہت ساری
علامات آئی ہیں، خاص طور پر انجائینا پیکٹورس، سینے میں درد جلن،بے چینی، سانس کی
تنگی، بے انتہا کمزوری، دل کے شریانوں میں بندش،رسولیاں،رکاوٹیں،وریدوں کا مڑجانا،
دل کے دورے،کوتاہ دمی،گویا کہ تقریباً دل کی اکثر بیماریوں میں شفائی اثرات ثابت
ہوئے۔
جگر اور پتے کے لیے جن میں پتے کی پتھریاں اور اس کے
ساتھ قولنجی درد، یرقان، عام ایچ بی سی،ہیپاٹائٹس کے ساتھ جگر کا سکڑاو۔
انتڑیوں اور معدہ کی تیزابیت معدہ اور
Duedenal Ulcer خاص طور پر انتڑیوں کا سفید فنگس، جس کے
دیگر حصوں کے سفید سفید کرنچی فنگس،قبض،بواسیری سکڑاو، گردہ اور مثانہ کا پرانا
ورم، پیپ اور چربی پروٹین کا آنا، گردے کی کاردگی متاثر ہو فنکشن دس اور بھی کم
ہوجائے، بلڈ یوریا بہت بڑھ جائے اور دل کے عوارض میں مزید اضافے کردے تو یہ تریاق
ثابت ہوتا ہے۔
عورتوں میں استحاضہ بے قاعدہ ماہوری کی زیادتیMenor
Rhagia یہ اکثر Follical رحم کی جھلی کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اس کے لیے شافی
ہے، ساتھ ہی دوران زچگی کی اکثر پیچیدگیاں دور ہوتی ہیں، بچے کی آسان پیدائش ہوتی
ہے، مسلسل استعمال سے زچگی کی کمزوری بہت جلد دور ہوجاتی ہے۔
مردوں میں قوت مردمی کی کمی بلکہ بانجھ پن
Sperm ، جرثومے نہ ہوں یا نہ ہونے کے برابر جنسی
شہوانی بے حد کمزوری Royoll Jelly 2x جننگ
اور گھی کے ساتھ تریاق اعظم ہے، اعصابی کمزوری بلڈ پریشر کم یا زیادہ دونوں حالتوں
کو پروپولیس، Govern کرکے اعتدال میں لانے کی بے
شمار مثالیں تجربہ میں آئی ہیں۔
دل کے مریضوں میں خاص طور پر Angeography یا By pass سے مریض
صرف عجوہ گٹھلی کی 3x,2x کے سات دن سات ہفتے کے
استعمال سے شفاءیاب ہوئے، ایسے مریض میرے تجرباتی ریکارڈ میں ایک سو سے زیادہ ہیں
دیگر تجرباتی ڈاکٹروں کے تجرباتی نتائج بھی اس طرح سے ہیں۔
اب اس کے مزید تجربات ہونا باقی ہیں اور آہستہ آہستہ
پوری دنیا میں مزید غوروفکر تحقیق و تجربات ہوں گے اور اس کے معجزاتی اثرات نسل
انسانی کو دل کے دوروں کی
اچانک موت جو کہ الہامی احکام میں کوئی اچھی نہیں تصور
کی گئی ہے، نجات مل جائے گی۔ان شاءاللہ۔(جاری ہے)
No comments:
Post a Comment