Honey Bee - Experiments in Urdu Part 5
بسلسلہ شہد اور شہد کی مکھی سے متعلق ادویات سے حاصل شدہ تجربات
سید انورفراز
مگس کا زہر
ایپس وینم (Bee Veunm)
شہد کی مکھی کے لڑاکا مگس (Fighter Bee) کے ڈنگ، باریک کپڑے یا ٹشو پیپر
پر چھبوکر یعنی مکھیوں سے ٹشو پیپر پر ڈنک مرواکر یہ ڈنک حاصل کرلئے جاتے ہیں اور
پھر ان کو ملک شوگر میں ملاکر ٹرائچوریشن کے طریقے سے 3x یعنی Q بناکر مزید Potenties کیا جاتا ہے، یہ پوٹینسیاں میں نے
خود تیار کیں اور 7-6x-Q سے پروونگز کا
عمل کیا گیا۔
مگس کا ڈنک اور زہر کی تھیلی حاصل کرنے کے لیے سب سے بڑی احتیاط یہ
عمل میں لائی جاتی ہے کہ جب یہ لڑاکا مگس (Bee) کسی شئے کو ڈنک مارتا ہے تو ڈنک
زہر کی تھیلی کے ساتھ ساتھ اس کے پیٹ سے انتڑیوں سمیت سارا حصہ باہر آجاتے ہیں اور
اس ڈنک کے ساتھ چمٹے رہ جاتے ہیں، صرف زہر کی تھیلی اور ڈنک علیحدہ کرلینا ضروری
ہے، باقی حصہ ”مواد“ دوائی بنانے میں شامل نہ ہو، اس کے لیے خوردبینی عدسہ
(Microscope) کا شیشہ
استعمال میں لایا جائے اور صاف قینچی سے یہ حصہ علیحدہ کرلیا جائے۔
اس کی پروونگز میں بیس افراد (رضا کاروں) جن میں خود میں بھی شامل
تھا، نے حصہ لیا، دس مرد 9 عورتیں اور ایک بچہ شامل تھے جو نتائج سامنے آئے وہ
Apis Melifica سے کافی حد تک
ملتے جلتے تھے لیکن خصوصی طور پر اس سے کچھ علامات کی شدت بہت زیادہ تھی اور کچھ
علامات ناپید میرے خیال میں بلکہ یقینا وہ اس لئے کہ ایپس میلفیکا پوری مکھی
مگس کا ہوتا ہے جس میں مکھی کے جسم کا باقی حصہ زہر کے ساتھ شامل ہے اس لئے ایپس
وینم واضح طور پر Apis Melifica سے علیحدہ دوائی ثابت ہوا اور اس کی ایپس میلفیکا سے علیحدہ جو
علامات آئی ہیں وہ یہاں درج کی جاتی ہیں۔
تقریباً تمام جسم سوج جاتا ہے Generl Oedema عام کمزوری، تکان اور سانس گھٹتا
محسوس ہوتا ہے بلکہ Laryngytus سانس کی نالیوں میں سخت سوجن اور الرجی ہوجاتی ہے اور سانس گھٹ کر
بند ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے موت واقع ہوسکتی ہے، ذہنی طور پر سخت پریشانی اور
بے چینی، چیخ کر بولنے سے افاقہ محسوس کرے، سر کے چکر مگر لڑکھڑاہٹ نہ ہو، دم
گھٹنا، دل کی دھڑکن کے ساتھ Dysponea آنکھیں متورم ہوجاتی ہیں،آنکھ کے اندر اور باہر سخت سوجن، ڈنک لگنے
جیسے درد کے ساتھ اور پپوٹوں پر ورم اور پھنسیاں، انجن ہاریاں۔
اس کی خاص علامت: جسم میں جیسے ورم کے اندر پانی
بھر گیا ہو لیکن پانی بھرتا نہیں ہے، پلپلا ورم ،زبان سخت ہوجاتی ہے،سرخ انتہائی
انگارے کی طرح اور جلن بھی بے حد ،کینسر جیسے درد کے ساتھ ،زبان کے کینسر کا مریض
سکون حاصل کرسکا اور طبعی عمر گزار گیا۔
جوڑوں میں بھی پانی جیسا پلپلا ورم (Oedamatus) خاص طور پر گھٹنوں میں اور یہ اس
میں Hedeoma-Formica Lufa-(Propolis)3xکے شفائی عمل کو مکمل کرتا ہے، ذیابیطس (Diabitic) مریض کے زخموں اور پھوڑوں کو جلد
مندمل کرتا ہے ،ختم کرتا ہے اور کئی مریضوں میں انسولین کی ضرورت بھی باقی نہیں
رہتی اور مریض اس سے شفاءیاب ہوجاتے ہیں۔
اس سے Mucus Membrary اکثر متاثر ہوتے ہیں اور عام سورائی Psora زہر کی طرح سخت بدبودار پاخانے
اور پیشاب آتا ہے، کبھی خون کی آمیزش بھی پائی گئی۔
امریکن اور یورپ کے ہومیو پیتھ ریسرچ کرنے والے ڈاکٹروں نے پوری
مکھی کا یعنی Apis Melifeca کی پروونگز میں سے ڈنک کے زہر کے زہریلے اثرات کے اندازاً علیحدہ
علامات درج کرنے کی کوشش کی لیکن پروونگز سے گریز کیا، میں نے اس کی علیحدہ
باقاعدہ پروونگز کی اور درج بالا علامات کا نقشہ فراہم ہوا اور اس کے اثرات
کراماتی، معجزاتی سامنے آئے، چوں کہ یہ دوائی بھی الہامی ہے تو
وتنزل من القرآن ماھو شفا ءورحمة للمومنین
ترجمہ: قرآن کے ذریعے ہم نے شفاءاور رحمت کو نازل فرمایا۔
مزید تحقیق ضروری ہے، کئی سو مریضوں کو درج بالا علامات سے شفایاب
ہوتے پایا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment