Thursday, March 28, 2024

Honey Bee - Experiments in Urdu Part 5

 Honey Bee - Experiments in Urdu Part 5


بسلسلہ شہد اور شہد کی مکھی سے متعلق ادویات سے حاصل شدہ تجربات

سید انورفراز 

مگس کا زہر

ایپس وینم (Bee Veunm)




شہد کی مکھی کے لڑاکا مگس (Fighter Bee) کے ڈنگ، باریک کپڑے یا ٹشو پیپر پر چھبوکر یعنی مکھیوں سے ٹشو پیپر پر ڈنک مرواکر یہ ڈنک حاصل کرلئے جاتے ہیں اور پھر ان کو ملک شوگر میں ملاکر ٹرائچوریشن کے طریقے سے 3x یعنی Q بناکر مزید Potenties کیا جاتا ہے، یہ پوٹینسیاں میں نے خود تیار کیں اور 7-6x-Q سے پروونگز کا عمل کیا گیا۔

مگس کا ڈنک اور زہر کی تھیلی حاصل کرنے کے لیے سب سے بڑی احتیاط یہ عمل میں لائی جاتی ہے کہ جب یہ لڑاکا مگس (Bee) کسی شئے کو ڈنک مارتا ہے تو ڈنک زہر کی تھیلی کے ساتھ ساتھ اس کے پیٹ سے انتڑیوں سمیت سارا حصہ باہر آجاتے ہیں اور اس ڈنک کے ساتھ چمٹے رہ جاتے ہیں، صرف زہر کی تھیلی اور ڈنک علیحدہ کرلینا ضروری ہے، باقی حصہ ”مواد“ دوائی بنانے میں شامل نہ ہو، اس کے لیے خوردبینی عدسہ (Microscope) کا شیشہ استعمال میں لایا جائے اور صاف قینچی سے یہ حصہ علیحدہ کرلیا جائے۔

اس کی پروونگز میں بیس افراد (رضا کاروں) جن میں خود میں بھی شامل تھا، نے حصہ لیا، دس مرد 9 عورتیں اور ایک بچہ شامل تھے جو نتائج سامنے آئے وہ Apis Melifica سے کافی حد تک ملتے جلتے تھے لیکن خصوصی طور پر اس سے کچھ علامات کی شدت بہت زیادہ تھی اور کچھ علامات ناپید  میرے خیال میں بلکہ یقینا وہ اس لئے کہ ایپس میلفیکا پوری مکھی مگس کا ہوتا ہے جس میں مکھی کے جسم کا باقی حصہ زہر کے ساتھ شامل ہے اس لئے ایپس وینم واضح طور پر Apis Melifica سے علیحدہ دوائی ثابت ہوا اور اس کی ایپس میلفیکا سے علیحدہ جو علامات آئی ہیں وہ یہاں درج کی جاتی ہیں۔

تقریباً تمام جسم سوج جاتا ہے Generl Oedema  عام کمزوری، تکان اور سانس گھٹتا محسوس ہوتا ہے بلکہ Laryngytus سانس کی نالیوں میں سخت سوجن اور الرجی ہوجاتی ہے اور سانس گھٹ کر بند ہونا شروع ہوجاتا ہے جس سے موت واقع ہوسکتی ہے، ذہنی طور پر سخت پریشانی اور بے چینی، چیخ کر بولنے سے افاقہ محسوس کرے، سر کے چکر مگر لڑکھڑاہٹ نہ ہو، دم گھٹنا، دل کی دھڑکن کے ساتھ Dysponea آنکھیں متورم ہوجاتی ہیں،آنکھ کے اندر اور باہر سخت سوجن، ڈنک لگنے جیسے درد کے ساتھ اور پپوٹوں پر ورم اور پھنسیاں، انجن ہاریاں۔

اس کی خاص علامت: جسم میں جیسے ورم کے اندر پانی بھر گیا ہو لیکن پانی بھرتا نہیں ہے، پلپلا ورم ،زبان سخت ہوجاتی ہے،سرخ انتہائی انگارے کی طرح اور جلن بھی بے حد ،کینسر جیسے درد کے ساتھ ،زبان کے کینسر کا مریض سکون حاصل کرسکا اور طبعی عمر گزار گیا۔

جوڑوں میں بھی پانی جیسا پلپلا ورم (Oedamatus) خاص طور پر گھٹنوں میں اور یہ اس میں Hedeoma-Formica Lufa-(Propolis)3xکے شفائی عمل کو مکمل کرتا ہے، ذیابیطس (Diabitic) مریض کے زخموں اور پھوڑوں کو جلد مندمل کرتا ہے ،ختم کرتا ہے اور کئی مریضوں میں انسولین کی ضرورت بھی باقی نہیں رہتی اور مریض اس سے شفاءیاب ہوجاتے ہیں۔

اس سے Mucus Membrary اکثر متاثر ہوتے ہیں اور عام سورائی Psora زہر کی طرح سخت بدبودار پاخانے اور پیشاب آتا ہے، کبھی خون کی آمیزش بھی پائی گئی۔

امریکن اور یورپ کے ہومیو پیتھ ریسرچ کرنے والے ڈاکٹروں نے پوری مکھی کا یعنی Apis Melifeca کی پروونگز میں سے ڈنک کے زہر کے زہریلے اثرات کے اندازاً علیحدہ علامات درج کرنے کی کوشش کی لیکن پروونگز سے گریز کیا، میں نے اس کی علیحدہ باقاعدہ پروونگز کی اور درج بالا علامات کا نقشہ فراہم ہوا اور اس کے اثرات کراماتی، معجزاتی سامنے آئے، چوں کہ یہ دوائی بھی الہامی ہے تو

وتنزل من القرآن ماھو شفا ءورحمة للمومنین

ترجمہ: قرآن کے ذریعے ہم نے شفاءاور رحمت کو نازل فرمایا۔

مزید تحقیق ضروری ہے، کئی سو مریضوں کو درج بالا علامات سے شفایاب ہوتے پایا گیا ہے۔

شہد سے بنی دوائی پر تجربات

Wednesday, March 27, 2024

Differenciate between Chia Seeds and Basil Seeds in Urdu

 Differenciate  between Chia Seeds and Basil Seeds in Urdu




Experiment on the medicine extracted from Honey and Honey Bee

 

Experiment on the medicine extracted from Honey and Honey Bee in Urdu 

شہد اور شہد کی مکھی سے متعلق ادویات سے حاصل شدہ تجربات

..العسلشہد….(Honey)

سید انور فراز




یہ الہامی ادویہ میں سے پہلے نمبر پر دوائی ہے، اس کی مکمل تعریف الکتاب قرآن الحکیم میں سورة النحل میں آئی ہے اور تفصیل کے لیے خود قرآن نے اس میں غور و فکر کا حکم دیا ہے، اس لیے اس پر بہت کام ہوا ہے، تجربے ہوئے پروونگز ہوئی ہیں، ابھی تک غور و فکر جاری ہے، بے حد مفید، معلومات اور شفائی اثرات منظر عام پر آچکے ہیں لیکن ابھی تک مزید غورو و فکر ہونا چاہیے۔

اب تک اس میں سے نو مکمل ادویہ پروونگز کے بعد ہومیو پیتھک طریق علاج میں اہم اور خطرناک بیماریوں میں شفاءکا باعث بننے والی پہلے نمبر پر نو (9) ادویات کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

1 ۔ العسل (Honey) 2 ۔ رائیل جیلی (Royal Jelly) 3 ۔ پرویولیس (Propolis) 4 ۔ ذلال النحل (Bee Secrtion) 5 ۔ پوری شہد کی مکھی (Apis Melifica) 6 ۔ مگس کے ڈنک کا زہر(Apis Venum) 7 ۔ شہد کی مکھی کے انڈے (Apis Ovum) 8 ۔ میلکم سیل (Melcum Salae) 9 ۔ شہد کا زیرہ (Bee Pollen)

ان کی علیحدہ علیحدہ پروونگ کی تفصیل ۔

شہد

 شہد کی پروونگز سب سے پہلے ہومیو پیتھک طریقہ پر امام حافظ ابن قیم کرتے ہیں پھر شمس الدین ابو عبداللہ الجوزی اور دیگر ڈاکٹروں میں یورپ اور بھارت، سری لنکا کے ڈاکٹر آتے ہیں، ڈاکٹر خورشید مصنف بھی اب تک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گردے کی نالیوں میں درد اور جلن، تیزابی ذرات کی موجودگی کے ساتھ Parenchymal Defects ان ہی نالیوں میں رکاوٹ، پتھری یا رسولی، CYST ،گردے کا پھول جانا Hydronephrrosis معدے سے لے کر مقعد تک Alementry Canal ،فنگس، ہر قسم کا درد مروڑ کے ساتھ، انتڑیوں کی ٹی بی، اپھارے اور کمزوری حتی کہ مردمی کمزوری تک، انتڑیوں کے کینسر کا ہر قسم کا زخم، دماغی چھوٹی رسولیاں، یادداشت کی کمزوری کے ساتھ بے حد بے چینی، شہد میں گلوکوز کے لیویولوز کا کافی مقدار میں ہونا، ساتھ ہی وٹامن سی ، بی ون، بی ٹو، بی تھری، فالک ایسڈ، حیاتین B.12 پوٹیشیم مینگیز و دیگر نمک موجود ہیں، اس سے زنانہ اعضاءمیں رحم کی جلن اور درد ایک اہم علامت ہے خواہ کینسر سے ہو یا نتوالرحم کی وجہ سے، مردانہ جرثومے پیدا نہ ہورہے ہوں یا کمزور ہوں، یا موجود نہ ہوں، اسی سے پیدائش ہوتی ہے، زنانہ بانجھ پن میں نابالغ انڈے”اووم“ کی پیدائش کرتی ہے، انھیں مکمل کرتی ہے (Mature) ہوجاتے ہیں، (Aids) ایڈز میں ایچ آئی وی وائرس کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،ا س سے ہر قسم کے پیٹ کے کیڑے ختم ہوتے ہیں، ایڈز میں کئی اہم وجوہ سے یہ اثرات پیدا ہوئے ، ایک تو غیر دریافت شدہ ہارمون کی وجہ ہے، دوسرا کوپر کوبالٹ میگنیشیم Glulannancystine ، isolescine اور Lecithine جیسی نادر ادویائی اجزاءسے۔

یہ شہد اللہ رب العزت جل جلالہ، کا منفرد عطیہ ہے جس میں شفاءہی شفاءہے اس کا تجزیہ بتاتا ہے کہ اس میں بے شمار ایمونو ایسڈ کی اقسام اور طاقت ور ہارمون دریافت ہوئے ہیں۔ وٹامن دریافت و نا دریافت شدہ اور خاص کر زخم مندمل کرنے کی قوت سے سیل Cel Regnrate ہوتے ہیں اور معلوم و نامعلوم وائرل Virle بیماریوں کا قلع قمع کرتی ہے، خاص طور پر مختلف قسم کے کینسرHepatitus انتڑیوں کی ہر قسم کی بیماریاں۔

پوٹینسی 30-3x-Q


تحریروں کا یہ سلسلہ سید انور فراز کے قلم کا کمال ہے۔ جو مسیحا ڈاٹ کام پر موجود ہے۔ ہم یہ تحریر عوام کی بھلائی کے لئے دوبارہ شائع کر رہے ہیں