Ovum of Bee - Medical uses
بسلسلہ شہد اور شہد کی مکھی سے حاصل ادویات ۔ حصہ ششم
سید انور فراز
بیضتہ النحل
(Bee Ovum)
مگس کے انڈے: شہد کے چھتے میں سے انڈے حاصل کرنے کے بعد دیگر ادویہ کی طرح اس کا ٹرائچوریشن ایکس3
بنایا جاتا ہے اس کی پروونگز میری معلومات کے مطابق صرف تین ڈاکٹروں نے کیں اور مزید پیتھالوجیکل نتائج اکٹھے کیے گئے، میں نے با قاعدہ اس کی پروونگز بیس آدمیوں پر (رضاکاروں) پر سر انجام دیں جن میں 12 مرد 6 عورتیں اور 2 بچے تھے ، چوں کہ یہ غیر سمی (Non Toxic) تیز ہے اس لیے زیادہ رضا کار شامل ہوئے، اس کے نتائج کچھ یوں مرتب ہوئے ۔
دماغ میں ورم کی کیفیت، مختلف سر کے حصوں میں ہلکا سردرد خالی پن کے ساتھ، یاد داشت بے حد کم، بے توجہی، بے چینی، دماغی شریانوں کے سکڑ جانے والی علامات کا انداز، نیم بے ہوشی، دماغ کے مختلف حصوں (Lobes) میں گومڑیوں جیسے ابھار پیدا ہوئے، باقاعدہ (C.T Scane) کرایا گیا، خاص طور پر (Optical) بصارت والے حصے سماعت والے (Auditory) پر زیادہ دباو بے خوابی، زندگی بے مزہ، تھکا ہوا، بے چین۔
اس لئے ایسی کیفیات جو بلڈ پریشر، سر سام (Menengitus) نظر کی کمزوری، سماعت کی کمی، ہلکی Pollen Allergy ، دانتوں میں خلاءزیادہ ہونا، معدہ کا ورم، جگر کی زہریلی سوزش(Liver spots) ، دل کے والوں میں پانی کا بھرجانا جس سے ہاتھوں اور چہرے پر ورم، دمہ کی سی کیفیتAnginic Asthma ، گردوں میں سوزش، پیشاب میں چربی کا آنا (Hodgkins Diseas) ، گردوں کے سلسلے میں (Floating Kidney) ہلکا درد بغیر پتھری کے، ورم گردہ اعصابی کمزوری (Paranchymal stress) ، پیشاب میں چربی جلن کے ساتھ، مثانہ کا ورم، پراسٹیٹ (Hard Stony) غدود کا بڑھاو ¿، بخار اور کبھی معمولی حرارت سخت بے چینی اور الرجی کے ساتھ۔
یہ مختصر سا نقشہ ان پروونگز اور ساتھ ہی ان نتائج کی کنفرمیشن تقریباً دو ہزار مریضوں سے ہوئی(Palhoogical research provings) ان ہی علاماتی بیماریوں کے لیے شفاءہے اور یہ الہامی اددویہ میں سے ایک ہے جس کے شفایابی یعنی شفائی اثرات غیر متنازع اور حتمی ہیں، قرآن میں شفاءالناس لکھا ہے، سورة النحل آیت 69 ۔
تمام اناجیل، لوقا اور متی میں واضح طور پر درج ہے، تورات میں بھی باقاعدہ ایک باب موجود ہے، رحمت عالم ﷺ کا فرمان ہے۔
علیکم باشفائین العسل والقران (ابن ماجہ مستدرک)
قرآن میں ہے واوحی ربک الی النحل (سورة النحل)
شہد کی مکھی کو وحی کیا گیا جس کو خود ذات باری نے سبق دیا ہو، سکھایا ہو، عرفان دیا ہو، وہ چیز ، وہ جان اور اس سے متعلق چیزیں حتمی شفاءاور غور تحقیق مزید کرنے والوں کے لیے مزید شفائی اثرات حاصل ہوئے اور دریافت ہوں گے۔
اب تک میں نے اسے 7-2x پوٹینسی میں استعمال کیا اور اس میں ہی پروونگز ہوئیں، یہ سب کچھ آئندہ ذہین اور تحقیقاتی ہومیوپیتھوں کےلئے ابتدائی نوٹس ہیں۔
ایک مریض بعمر 20 سال جس کے جگر کے اسپاٹس ختم نہیں ہورہے تھے، جو بورے والا سے آیا ہوا مریض فقیر محمد تھا، اس نے H.bs Anty Virle انجکشن بھی لگوائے، الٹراساو نڈ اور لیبارٹی LFT ٹیسٹ میں Virus کی موجودگی ظاہر رہی، اس دوائی کے دو ماہ استعمال سے بفضل شافی مطلق ذوالجلال والکرام نارمل لائف گزار رہا ہے، تمام ٹیسٹ واضح طور پر negative ہیں
No comments:
Post a Comment