چنبل سے نجات کے 10 طریقے
1۔
گرم پانی سے غسل کرنے کے بعد تھوڑا سا ویجی ٹیبل آئل پانی میں شامل کریں اور جسم
کے متاثرہ حصے کو مزید پانچ منٹ کے لئے اس میں بھکو دیں۔
2۔
جئی کا آٹا خارش سے نجات کے لئے مؤثر ٹوٹکا ہے۔اسے پانی
میں شامل کر کے آمیزہ سا بنا کر متاثرہ حصے پر ڈالیں۔
3۔
غسل کے بعد جسم پر ایسی موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں جس میں بابونہ موجود ہو۔یہ
جلد کو خشکی اور پھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے۔
4۔
سوزش سے بچنے کے لئے روزانہ 10 سے15 منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔
5 ۔
ٹی ٹری آئل(ایک مخصوص درخت کا تیل ) کو جسم پر لگانا خارش سے نجات دلانے کے علاوہ
جلد کو نرم و ملائم بھی رکھتا ہے۔
6۔
السی کے تیل کو کھانوں یا کھانے کی دیگر اشیاء میں شامل کر کے استعمال کریں۔
7۔
خشکی کی زیادتی کے باعث جلد پپڑیوں کی صورت میں اترنے لگتی ہے۔اس سے نجات کے لئے
پٹرولیم جیلی کا استعمال فائدہ مند ہے۔
8۔
مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال یا ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے جلد کی
سوزش سے آرام ملتا ہے۔
9۔
خارش اور سوزش سے نجات حاصل کرنے کے لئے متاثرہ حصے پر کوارگندل کا گودا لگائیں۔
10۔
ذہنی دباؤ پیدا کرنے والے حالات سے بچیں۔اس کے لئے ورزش یا چہل قدمی کو اپنی عادت
بنائیں
No comments:
Post a Comment