Tuesday, July 28, 2020

Chambal se nijat


چنبل سے نجات کے 10 طریقے

1۔ گرم پانی سے غسل کرنے کے بعد تھوڑا سا ویجی ٹیبل آئل پانی میں شامل کریں اور جسم کے متاثرہ حصے کو مزید پانچ منٹ کے لئے اس میں بھکو دیں۔

2۔ جئی کا آٹا خارش سے نجات کے لئے مؤثر ٹوٹکا ہے۔اسے پانی میں شامل کر کے آمیزہ سا بنا کر متاثرہ حصے پر ڈالیں۔

3۔ غسل کے بعد جسم پر ایسی موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں جس میں بابونہ موجود ہو۔یہ جلد کو خشکی اور پھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

4۔ سوزش سے بچنے کے لئے روزانہ 10 سے15 منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔

5 ۔ ٹی ٹری آئل(ایک مخصوص درخت کا تیل ) کو جسم پر لگانا خارش سے نجات دلانے کے علاوہ جلد کو نرم و ملائم بھی رکھتا ہے۔

6۔ السی کے تیل کو کھانوں یا کھانے کی دیگر اشیاء میں شامل کر کے استعمال کریں۔
7۔ خشکی کی زیادتی کے باعث جلد پپڑیوں کی صورت میں اترنے لگتی ہے۔اس سے نجات کے لئے پٹرولیم جیلی کا استعمال فائدہ مند ہے۔
8۔ مچھلی کے تیل کے کیپسول کے استعمال یا ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے جلد کی سوزش سے آرام ملتا ہے۔

9۔ خارش اور سوزش سے نجات حاصل کرنے کے لئے متاثرہ حصے پر کوارگندل کا گودا لگائیں۔

10۔ ذہنی دباؤ پیدا کرنے والے حالات سے بچیں۔اس کے لئے ورزش یا چہل قدمی کو اپنی عادت بنائیں



Monday, July 27, 2020

Ambra grisea ایمبرا گریسا


ایمبرا گریسا

Ambra grisea

یہ دوا کمزور اشخاص اور بوڑھے آدمیوں کی ہے اس کا مریض قبل از وقت بوڑھا نظر آتا ہے 
عورتیں عموماً ہسٹیریا کا شکار ہوتی ہیں۔
مریض ایک بات کو شروع کرتا ہے اور اسے ختم کئے بغیر دوسری بات پر پھلانگتا ہے 
اور پھر تیسری پر اور اسی طرح مضمون برلتا رہتا ہے۔
گانا سننے سے تمام علامات بڑھ جاتی ہیں۔
گانا نا قابل برداشت گانا سننے پر مریض رونے لگ جاتا ہے۔
دوسرے شخص کی موجودگی میں حتٰی کہ نرس کی موجودگی میں بھی پاخانہ اور پیشاب خارج نہیں ہوتے۔
تشنجی کھانسی جس کے ساتھ اکثر ڈکاریں آتی ہیں اور گلا بیٹھ جاتا ہے۔
عورتوں میں ماہواری کے دنوں میں ذرا سی مشقت پر رحم سے خون چلنا شروع ہو جاتا ہے۔

Caulophyllum

Caulophyllum 

Caulophyllum is an important remedy
in rheumatism, but it has a special
affinity for the small joints.
DR. NASH.