Wednesday, March 13, 2024

افطاری اور احتیاط

 افطاری اور احتیاط

 نوجوان بچیاں یا نئی شادی شدہ خواتین جب  افطاری اور سحری میں پکانے کا شوق یا ذمہ داری پوری  کرنے لگیں تو احتیاط کے طور پر شہد یا الیویرا کا پودا گھر میں سیفٹی کٹ کے طور پر رکھئے اپنی  بچیوں کو خصوصی طور پر آگاہی دیجئے تاکہ کچن میں کام کرتے وقت جل جانے کی صورت میں وہ ان میں سے کسی ایک کو فوری استعمال کر سکیں ۔ 

حفاظت کی دعا کے ساتھ کچن میں جانے کی عادت اپنائیں ،لینز استعمال کرتی ہوں تو چولہے سے دور رہیں ،سلک یا جرسی کے کپڑے پکاتے وقت نہ پہننے ہوئے ہوں ۔تیل اور پلاسٹک کے برتن چولہے سے دور رکھنے کی عادت ڈالیں،بال باندھ کر رکھیں ،سونےکی انگوٹھی وغیرہ کسی سیفٹی پن سے شرٹ میں لگا لیا کریں تاکہ گم نہ ہو جائیں ۔

خدا نخواستہ جل جائیں تو فوری طور پر ٹھنڈے پانی سے اس حصے کو دھو کر شہد لگائیں یا ایلویرا کے پتے کو توڑ کر اس کے جیل کا لیپ کریں ان شاءاللہ درد جلن اور نشان کا نام و نشان نہیں بچے گا ۔ 

بشکریہ:فرح رضوان

میگرین یا آدھے سرکا درد اور ہومیو پیتھی


 میگرین یا آدھے سرکا درد  اور ہومیو پیتھی

 

مائیگرین  یا آدھے سر کا درد ایک ایسی تکلیف ہے جو سر کے ایک طرف شدید  دردپیدا کرتی ہے۔ اور اس کی وجہ سے متاثرہ شخص کو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

درد کی شدت : میگرین کا درد عام طور پر شدید ہوتا ہے  اور اس کی وجہ سے نظر پہ بھی اثر پڑتا ہے ۔

تھکاوٹ اور بے چینی: مائیگرین کے درد کے ساتھ تھکاوٹ اور بے چینی کا احساس بھی ہوتا ہے۔

روشنی، آواز، یا بو کی حس: مائیگرین کے درد کے دوران روشنی، آواز، یا بو کی حس میں تبدیلی بھی محسوس ہوتی ہے۔

قے کرنا یا اُلٹی کرنا: مائیگرین کے درد کے ساتھ قے کرنا یا اُلٹی کرنا بھی عام ہوتا ہے۔

مائیگرین کے درد کا ہومیوپیتھک علاج مندرجہ ذیل ہوسکتا ہے

بیلاڈونا 30

 اگر مائیگرین کا درد سر کے ایک طرف ہو تو بیلادونا 30

کی 3 گولیاں دن میں تین مرتبہ لیں۔

سپیگیلیا 30

 اگر درد سر کے دونوں طرف ہو تو سپیگیلیا 30

 کی 3 گولیاں دن میں تین مرتبہ لیں۔

گلونین 30

 اگر درد سر کے ایک طرف ہو تو گلونین

 کی 3 گولیاں دن میں تین مرتبہ لیں۔

آئیس پیک: درد کی شدت کم کرنے کے لئے سر پر آئس پیک لگائیں۔ 

Ischemic Heart Disease: Symptoms and Prevention

 Ischemic Heart Disease: Symptoms and Prevention